Parco Pearl Gas Limited

ہماری لاجسٹکس

لاجسٹک خدمات

پی پی جی ایل ایک نقل و حمل کا ایک مضبوط نیٹ ورک چلاتی ہے، جس میں 70 ٹینک ٹریلرز کا فلیٹ (fleet) شامل ہے جس کی موبائل اسٹوریج کی مجموعی گنجائش 1560 میٹرک ٹن ہے۔ یہ ایل پی جی کی سورسز سے فلنگ پلانٹس یا براہِ راست صارفین تک بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔

اسٹریٹیجک ترسیل کا نظام

ایل پی جی کو کلیدی سورسز سے ملک بھر میں اسٹریٹجک مقامات تک منتقل کیا جاتا ہے، جہاں اسے سلنڈرز میں بھرنے کے بعد ہمارے وسیع تقسیم کاری (ڈسٹری بیوٹر) نیٹ ورک کے ذریعے اس کی ترسیل کی جاتی ہے۔

  • ہمارا ٹینکروں کا فلیٹ صنعتی اور کمرشل صارفین کو ایل پی جی فراہم کرتا ہے، جن میں پمپنگ سسٹمز اور M/s Liquid Controls کی تیار کردہ مارکیٹ کی جدید ترین ڈیجیٹل میٹرنگ ٹیکنالوجی استعمال ہوتی ہے۔ یہ درست پراڈکٹ کی درست فراہمی کو یقینی بناتا اور صارفین کے اطمینان کو بڑھاتا ہے۔
  • ہماری سلنڈر ڈیلیوری سروس سلنڈر استعمال کرنے والے کمرشل صارفین (CCC) اور اور گھریلو صارفین کے لیے بروقت اور مؤثر ترسیل کو یقینی بناتی ہے، جو ہم توانائی کے سولیوشنز میں ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر ہماری پوزیشن کو تقویت دیتی ہے۔

سیفٹی کا عزم

  • حفاظت ہمارا بنیادی اصول:
    ہم سخت پروٹوکولز پر عمل اور بین الاقوامی معیارات کی پابندی کرتے ہوئے اپنے صارفین، ملازمین اور کمیونٹی کی بھلائی کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
  • بین الاقوامی معیارات کی پابندی:
    ہمارے ٹینکرز بین الاقوامی معیارات کے مطابق UL کے فہرستی حفاظتی آلات سے لیس ہیں اور اوگرا اور ایکسپلوزیو ڈپارٹمنٹ  (Explosive Department)  کے ضوابط کی پیروی کرتے ہیں۔
  • جدید نگرانی:
    گاڑیوں میں DMS، ADAS، MDVR اور GPS نصب ہیں، جن کی ہفتے کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے اے آئی (AI) کی بہتر نگرانی نیز انسانی نگرانی کے ذریعے کی جاتی ہے۔
  • ڈرائیوروں کا انتظام:
    1.ڈرائیونگ کے اوقات، راستوں کی تبدیلی، پارکنگ کے مقامات اور جیو فینسنگ کی پڑتال۔
    2.سیٹ بیلٹ الارمز، تیز رفتاری اور اچانک بریک لگانا کے پی آئیز میں شامل ہیں۔
    3.ڈرائیورز کی باقاعدہ تربیت، جس میں سالانہ ڈی ڈی سی، ٹول باکس میٹنگز اور فائر ڈرلز شامل ہیں۔
    4.پی پی ایز، حفاظتی گیئر، TREM کارڈز، اور ہنگامی حالات کے مطابق مشقیں منعقد کی جاتی ہیں۔
  • ماہرانہ مرمت:
    تربیت یافتہ انجینئرز یقینی بناتے ہیں کہ گاڑیاں اور آلات بہترین حالت میں ہوں۔

ٹیکنالوجی اور جدت: ترقی کی محرک

پی پی جی ایل اپنی خدمات میں اعلیٰ معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنے آپریشنز میں شامل کرتی ہے۔

  • جی پی ایس ٹریکنگ اور نگرانی: ہمارے فلیٹ کی بروقت (real-time) نگرانی اور ٹریکنگ، لاجسٹکس اور تحفظ کو بہتر بناتی ہے۔
  • ڈیجیٹل ایل پی جی میٹرز: درست ترین میٹرنگ سسٹمز صارفین کو پراڈکٹ کی درست مقدار میں فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔
  • Onboard Instrumentation: ڈرائیور او بی آئی ڈیوائسز استعمال کرتے ہیں جو مرکزی server سے منسلک ہوتی ہیں، تاکہ آرڈرز کو دیکھ کر فوری عمل درآمد کر سکیں۔

میلوں کا فاصلہ : اعتماد اور لگن کی پیمائش

پی پی جی ایل ہر سال 8 ملین کلومیٹر کا متاثر کن فاصلہ طے کرتی ہے، اور یقینی بناتی ہے کہ ہمارے معزز صارفین کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے ایل پی جی فراہم کی جائے۔ ہمارا تربیت یافتہ عملہ گیس کی بروقت فراہمی کے لیے انتھک محنت کرتا ہے، جس سے ہم اپنے اعتماد اور حفاظت کے وعدے کو برقرار رکھتے ہیں۔