پارکو پرل گیس (پرائیویٹ) لمیٹڈ(پی پی جی ایل) جو پارکو کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے، پاکستان کی ایل پی جی صنعت میں ایک بااعتماد لیڈر کے طور پر جانی جاتی ہے، جسے دہائیوں کا تجربہ اور ثابت شدہ آپریشنل برتری حاصل ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنی کے طور پر، پی پی جی ایل سلنڈروں اور بلک (bulk) سپلائی کے ذریعے سالانہ 15 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد ایل پی جی کی ترسیل کرتی ہے۔
ہمارے وسیع ملک گیر انفراسٹرکچر میں اہم (اسٹریٹجک) مقامات پر قائم سلنڈر فلنگ پلانٹس شامل ہیں، جو محفوظ، مؤثر اور بلا تعطل سپلائی کو یقینی بناتے ہیں اور ہر طرح کے صارفین کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ ہم گھریلو اور تجارتی دونوں شعبوں کو خدمات فراہم کرتے ہیں، جہاں اعتماد، معیار اور خدمات پر خصوصی زور دیا جاتا ہے۔
صارفین کی بڑھتی ہوئی نیز خصوصی (specialized) ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایل پی جی کو مختلف مقامی پروڈیوسرز سے حاصل کیا جاتا ہے اور بقدرِ ضرورت درآمد شدہ مصنوعات کے ساتھ ملا کر تیار کیا جاتا ہے۔ سپلائی کی یہ حکمت عملی پاکستان بھر میں مسلسل دستیابی کو یقینی بناتی ہے۔
یقین، تحفظ، اور سہولت کی روشنی سے ترقی اور آسودگی کے شعلے کو ملک بھر میں فروزاں رکھنا
ایل پی جی کے شعبے میں معیار، حفاظت اور اعتبار کی علامت کے طور پر اپنی قیادت برقرار رکھنا، اور اپنے پیاروں، کاروباری اداروں، خاندانوں اور برادریوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا
ہمارے لیے ملازمین، صارفین اور معاشرہ محض نام نہیں بلکہ ہماری توجہ کا مرکز ہیں۔ ہم خدمت اور تعاون کو صرف فرض نہیں بلکہ دل کی ضرورت سمجھتے ہیں۔
ہمارا تعلق اپنے صارفین کے ساتھ صرف لین دین کا نہیں، بلکہ اعتماد، شفافیت اور وعدے کی پاسداری پر قائم ہے۔ہمارا یہی رویہ ہمیں دوسروں سے ممتاز کرتا ہے۔
ہمارے سلنڈرز عالمی معیار کے مطابق بنائے جاتے ہیں، تاکہ آپ کو بھروسہ اور تحفظ دونوں ملیں۔ ساتھ ہی ہم ماحول پر اسکے منفی اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے پائیدار اقدامات پر عمل کرتے ہیں،کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ محفوظ آج ہی محفوظ کل کی ضمانت ہے۔
کئی دہائیوں پر محیط کامیابی کے سفر کے ساتھ، ہم اعتماد، برتری اور جدّت کی ایک مستحکم میراث لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ تحفظ (سیفٹی) کے لیے ہمارا غیر متزلزل عزم جسے صنعت کے اعلیٰ ترین معیار اور مہارت سے تقویت ملتی ہے، ہمیں مارکیٹ کے دیگر فراہم کنندگان (providers) سے نمایاں اور ممتاز بناتا ہے۔
چاہے آپ کوئی کاروبار چلا رہے ہوں یا کسی گھرانے کا انتظام سنبھال رہے ہوں، ہم آپ کی توانائی کی ضروریات کے مطابق خصوصی طور پر تیار کردہ (tailor-made) ایل پی جی حل فراہم کرتے ہیں۔ صنعتی آپریشنز سے لے کر دوردراز کے رہائشی علاقوں تک، ہماری لچکدار اور مؤثر سپلائی چین سہولت اور بلا رکاوٹ خدمات کو یقینی بناتی ہے۔
پارکو پرل گیس میں ہم صرف ایل پی جی فراہم نہیں کرتے، ہم اطمینان، اعتماد کا ایک ایسا رشتہ فراہم کرتے ہیں جس پر آپ بھروسا کر سکتے ہیں۔ اپنے کل کو محفوظ، پُراعتماد اور توانائی سے بھرپور بنانے کے لیے ہمارا انتخاب کیجیے۔
آج کے دور میں بنیادی ضروریات اور سہولتوں کو معمولی سمجھنا ممکن نہیں رہا۔ درست انرجی پارٹنر کا انتخاب اتنا اہم اور اتنا مشکل کبھی نہیں تھا۔ ہماری مصروف زندگی ہمیں توانائی کی دستیابی، حفاظت اور معیار کے بارے میں سوچنے کا زیادہ موقع نہیں دیتی۔ تاہم، یہ محض سہولتیں نہیں بلکہ ہمارے سکون اور آرام کی بنیاد ہیں۔
پارکو پرل گیس میں ہم سمجھتے ہیں کہ آپ کا وقت قیمتی ہے اور آپ کے طرزِ زندگی کے تقاضے بلند ہیں۔ آپ ایسے توانائی کے پارٹنر کے مستحق ہیں جو نہ صرف اعلیٰ معیار بلکہ اطمینان، حفاظت اور قابلِ بھروسا خدمت فراہم کرے، ایسا پارٹنر جس پر آپ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اعتماد کر سکیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا عزم صرف گیس کی فراہمی تک محدود نہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری سروس ہر لمحہ معیاری، پائیدار اور قابلِ اعتماد رہے۔ چاہے آپ اپنا ریستوران چلا رہے ہوں، کسی صنعتی منصوبے کو توانائی دے رہے ہوں، کاروبار سنبھال رہے ہوں یا اپنے پیاروں کے لیے کھانا پکا رہے ہوں — ہم وعدہ کرتے ہیں کہ قابلِ اعتماد ساتھی کی طرح آپ کو بلا تعطل توانائی فراہم کرتے رہیں گے۔
پارکو پرل گیس اس افتخار کی حامل ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنی ہے جس نے SAP S/4HANA کو اپنایا، جس نے ڈیجیٹل تبدیلی (digital transformation) میں ایک معیار قائم کیا ہے۔ یہ جدید ترین ERP نہ صرف کام کے طریقۂ کار کو مؤثر اور مربوط بناتا ہے بلکہ حقیقی وقت میں معلومات تک رسائی اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی بھی یقینی بناتا ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی کو اختیار کرکے ہم نہ صرف کارکردگی میں اضافہ کر رہے ہیں بلکہ پائیدار اور ذمہ دارانہ طریقوں کو فروغ دیتے ہوئے توانائی کے ایک زیادہ بہتر اور مستحکم مستقبل کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔