پارکو پرل گیس میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ کمپنی کی طویل مدتی کاروباری کامیابی اس بات پر منحصر ہے کہ ہم اپنے ملازمین، شراکت داروں، اثاثوں، ماحول سمیت اپنے لوگوں اور کمپنی کی ساکھ کو محفوظ بناتے ہوئے اپنی صحت، حفاظت اور ماحول (HSE) کی کارکردگی کو مسلسل بہتر بنائیں ۔ لہٰذا، "زیرو نقصان” کے ہمارے نصب العین کے تحت، صحت، حفاظت اور ماحول سے متعلق امور کو ہمارے کاروباری عمل کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے اور ان کو ہمارے رویوں، اقدامات اور فیصلوں کی رہنمائی کے لیے مناسب طور پر مدنظر رکھا جاتا ہے تاکہ ہمارے تمام آپریشنز میں ایچ ایس ای کی بہترین کارکردگی حاصل کی جا سکے۔



کاروباری منصوبے بنانے اور فیصلہ سازی کے موقع پر صحت، حفاظت اور ماحول کو پیداواریت اور نفع آوری کے مساوی اہمیت دی جاتی ہے، کیونکہ ہم اپنی انجینئرنگ، آپریشنز، مصنوعات اور خدمات میں ایچ ایس ای پر عمل درآمد کے لیے خود کو جوابدہ سمجھتے ہیں۔
ہم اپنی سرگرمیوں کے تمام شعبوں میں صحت، حفاظت اور ماحول سے متعلق تمام لاگو قومی و بین الاقوامی معیارات، قانونی (قانونی و ضوابطی) تقاضوں اور دنیا کے بہترین طریقوں پر عمل کرتے ہیں۔
ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ ملازمین، ٹھیکیداروں اور سروس فراہم کرنے والوں کے ذریعے اس پالیسی اور ایچ ایس ای مینجمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کے ساتھ ایک مثبت اور فعال ایچ ایس ای ثقافت کو فروغ دیا جائے۔



پارکو پرل گیس، آپریشنل برتری کے اپنے نصب العین کے تحت، معیار کی یقین دہانی اور کنٹرول کو کارپوریٹ نظم و نسق کا ایک لازمی جزو سمجھتی ہے۔ یہ قیادت کے اس عزم کے ذریعے ممکن بنایا جاتا ہے جو ہائیڈروکاربنز کی ریفائننگ، نقل و حمل، ذخیرہ کاری اور مارکیٹنگ کے تمام کاروباری پہلوؤں اور ویلیو چینز میں مسلسل بہتری کے لیے کوشاں ہے۔لہٰذا،
ہم اس بات کے پابند ہیں کہ:
تمام اسٹیک ہولڈرز، بشمول ملازمین، ٹھیکیداروں اور سروس فراہم کرنے والوں کی جانب سے اس پالیسی اور کوالٹی مینجمنٹ سسٹم (QMS) پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔
آئی ایس او 9001 سرٹیفیکیشن سمیت تمام متعلقہ قانونی اور ضوابطی تقاضوں کی پاسداری کی جائے ۔
تنظیم کی درجہ بندی کی تمام سطحوں پر کارکردگی کے کلیدی اظہاریے (KPIs) اور معیار کے مقاصد وضع کیے جائیں، تاکہ عمل اور طریقہ کار میں مسلسل بہتری کے ذریعے مصنوعات اور خدمات کی کارکردگی کا مؤثر انداز میں جائزہ اور نگرانی کی جا سکے۔
مصنوعات اور خدمات کی بروقت فراہمی کے لیے معیار کی یقین دہانی کے سخت معیارات پر عمل کرتے ہوئے صارفین کا مکمل اطمینان حاصل کیا جائے۔
منصوبے کے تمام مراحل — تصور، ڈیزائن، تیاری، تعمیر سے لے کر نفاذ تک — میں قابلِ اطلاق کوالٹی معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر نظام وضع کیے جائیں۔
کمپنی کی ہر سطح پر فیصلہ سازی اور عمل درآمد کے دوران خطرے پر مبنی (Risk-based) طریقہ کار اپنایا جائے۔
تمام کاروباری شعبوں میں اثاثوں کی سالمیت (Asset Integrity) کو یقینی بنانے کے لیے مرمت کے مؤثر انتظام اور معائنے کے اصول اور نظام تیار کیے جائیں۔
اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کام کے تمام طریقہ کار (Work Processes) واضح طور پر متعین، دستاویزی شکل میں موجود ہوں، اور کمپنی بھر میں منضبط ، محفوظ، قابلِ رسائی اور دوبارہ مشاہدے کے قابل ہوں۔
اندرونی اور بیرونی دونوں طرح کے کوالٹی آڈٹ کا شفاف نظام برقرار رکھا جائے تاکہ کمپنی کی کارکردگی کو طے شدہ اہداف اور مقاصد کے مطابق جانچا جا سکے۔
یہ یقینی بنایا جائے کہ تربیت اور آگاہی کے پروگراموں کے ذریعے ملازمین کی ذاتی صلاحیتوں میں اضافہ ہو، اور ان کی کارکردگی کو کمپنی کے اہداف کے مطابق طے شدہ مقاصد کے تحت جانچا جائے۔
مصنوعات اور خدمات کے معیار سے متعلق اندرونی اور بیرونی صارفین کی آرا کی رپورٹنگ کے لیے ایک مؤثر نظام قائم کیا جائے، تاکہ یہ معلومات اعلیٰ انتظامیہ تک پہنچ سکیں۔