پارکو پرل گیس کاروباری اداروں کو مؤثر اور قابلِ اعتماد ایل پی جی کے حل فراہم کرتی ہے، تاکہ ان کے کام میں تسلسل اور کارکردگی برقرار رہے۔ زیادہ توانائی استعمال کرنے والے ریستورانوں اور کھانے کے مراکز سے لے کر محدود جگہ میں قائم کاروباروں تک، ہم مختلف نوعیت کی کمرشل ضروریات کو پورا کرتے ہیں تاکہ ہر صارف کو گیس کی مسلسل اور بھروسا مند فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
ہوٹلز اور ریسٹورنٹس
ایل پی جی ایک کثیرالمقاصد ایندھن ہے جو ہوٹل، ریستوران، اور کیٹرنگ (HoReCa) انڈسٹری میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے۔ یہ کچن کے آلات، ہیٹنگ سسٹمز، واٹر ہیٹرز، ریفریجریشن یونٹس، اور لانڈری سہولیات کو توانائی فراہم کرتا ہے۔ توانائی کے مؤثر اور بھروسا مند استعمال سے، ایل پی جی کاروباری اداروں کو اعلیٰ معیار کی سروس برقرار رکھنے، عملی استعداد بڑھانے، اور صارف کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔
توانائی کی بلا تعطل فراہمی
پرل گیس اپنے مختلف اقسام کے کمرشل سلنڈرز کی رینج کے ذریعے ایک آسان اور صارف دوست حل فراہم کرتی ہے۔ یہ جدید اور کمپیکٹ سسٹمز اس طرح ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ آسانی سے نصب کیے جا سکیں ، چاہے جگہ محدود یا تنگ ہی کیوں نہ ہو، اسی لیے یہ مختلف نوعیت کے کمرشل اور صنعتی استعمالات کے لیے ایک بہترین انتخاب بن جاتے ہیں۔
مینی فولڈ سسٹم گیس کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتے ہیں، تاکہ آپ کا کاروبار بغیر کسی رکاوٹ کے رواں دواں رہے ۔ بہتر حفاظتی معیارات اور آسان طریقہ استعمال کے ساتھ یہ نظام نہ صرف کارکردگی کو بڑھاتے ہیں بلکہ ذہنی سکون بھی فراہم کرتے ہیں۔
چاہے یہ ایک مصروف کمرشل کچن ہو یا ایک بڑی صنعت، پرل گیس آپ کے چولھے کو بھروسا مند اور گیس کی مسلسل فراہمی کے ساتھ روشن رکھتی ہے، تاکہ آپ کو وہ کارکردگی ملے جس پر آپ اعتماد کر سکیں۔
ہو ریکا شعبے کے لیے حفاظتی رہنما اصول
اسٹوریج اور تنصیب
یہ یقینی بنائیں کہ ایل پی جی کے ٹینک کھلی اور ہوا دار جگہ پر نصب کیے جائیں، جہاں براہِ راست دھوپ پڑتی ہو، زیادہ آمدورفت نہ ہو، یا حرارت کے امکانات نہ ہوں۔
آتش گیر مواد، برقی تنصیبات، اور شعلے سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں، جیسا کہ مقامی ضوابط میں بیان کیا گیا ہے۔
سائٹ پر سلنڈرز یا ٹینکوں کی سالمیت کی تھرڈ پارٹی (3rd party) سرٹیفیکیشن کے ساتھ یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
لیک چیک کرنے کے لیے صابن والا پانی استعمال کریں — کبھی بھی شعلہ استعمال نہ کریں۔
اسٹوریج اور آپریشنل علاقوں میں گیس لیک ڈیٹیکٹرز لازمی نصب کریں۔
گیس کے پھیلاؤ کے لیے جگہ چھوڑنے کی خاطر، ٹینک کو 85 فیصد سے زیادہ نہیں بھرنا چاہیے۔
بنیاد اور استحکام
یقینی بنائیں کہ ٹینک مضبوط، ہموار اور پکے فرش پر رکھے جائیں تاکہ الٹنے یا حرکت سے بچا جا سکے۔
زلزلوں یا تیز ہواؤں والے مقامات پر ٹینکوں کو محفوظ طریقے سے باندھنا ضروری ہے تاکہ کسی بھی حادثے یا نقصان کا خطرہ نہ رہے
درجہ بند (کلاسفائیڈ) آلات
صرف ایسے برقی آلات استعمال کریں جو درجہ بند (classified) علاقوں کے لیے منظور شدہ ہوں، تاکہ آگ یا دھماکے کے خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔
آتش گیر ذرائع، پنکھوں کے ایگزاسٹ یا غیر محفوظ (non-explosion-proof) برقی آلات سلنڈرز سے کم از کم 10 فٹ کے فاصلے پر ہونے چاہئیں۔
تنصیب کی جگہ ہائی وولٹیج لائنوں کے نیچے کی عمودی سطح سے کم از کم 33 فٹ کے فاصلے پر ہونی چاہیے تاکہ برقی خطرات سے مکمل حفاظت یقینی بنائی جا سکے
سائن بورڈز اورحفاظتی ہدایات
اسٹوریج ٹینکوں کے قریب واضح انتباہی بورڈز نصب کریں، جیسے “No Smoking” (سگریٹ نوشی منع ہے) اور “Flammable Gas” (آتش گیر گیس)۔
ڈینٹ، زنگ یا کسی بھی خرابی کے لیے ٹینکوں اور والوز کو باقاعدگی سے چیک کریں۔
والوز، پائپ، اور ریگولیٹرز کی درست حالت یقینی بنائیں اور تصدیق کریں کہ کہیں سے لیکیج نہیں ہو رہی۔