Parco Pearl Gas Limited

سلنڈرز

6 کلوگرام سلنڈر

ہمارا 6 کلوگرام سلنڈر، جسے عام طور پر کیمپنگ سلنڈر بھی کہا جاتا ہے، ہلکا پھلکا اور آسانی سے منتقلی کے قابل ہے — جو کیمپنگ اور آؤٹ ڈور استعمال کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ یہ چھوٹے خاندانوں اور گھرانوں کے لیے بھی نہایت موزوں ہے جو گھریلو استعمال کے لیے توانائی کا ایک کم خرچ اور باکفایت حل چاہتے ہیں۔

10 کلوگرام سلنڈر

ہمارا 10 کلوگرام فائبر ایل پی جی سلنڈر اوگرا سے منظور شدہ ایک  ہلکا پھلکا اور محفوظ انتخاب ہے جو گھریلو کھانا پکانے اور حرارت کی ضروریات کے لیے نہایت موزوں ہے۔

مضبوط فائبر کے مٹیریل سے تیار کردہ ہمارے 10 کلو گرام کے  سلنڈرز  دھماکے اور زنگ لگنے سے محفوظ ہیں ۔ یہ سلنڈر   زیادہ پائیدار، بھروسا مند  اور آسانی سے منتقلی کے قابل  ہے اس لیے روایتی دھاتی سلنڈرز کے مقابلے میں اسے  استعمال کرنا  آسان ہے۔

اعلیٰ معیار، حفاظت اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیا گیا یہ 10 کلوگرام فائبر سلنڈر آپ کے گھر کے روزمرہ استعمال کے لیے ایک محفوظ، پائیدار اور توانائی کا باکفایت ذریعہ ہے۔

11.8 کلوگرام سلنڈر

ہمارا 11.8 کلوگرام کا گھریلو ایل پی جی سلنڈر اوگرا سے منظور شدہ، محفوظ اور قابلِ اعتماد توانائی کا ذریعہ ہے، جو آپ کے گھر کی کھانا پکانے اور حرارت کی ضروریات کو بخوبی پورا کرتا ہے۔

یہ سلنڈر درمیانے سے بڑے گھرانوں  کے لیے وضع کیا گیا ہے، اور صلاحیت اور پائیداری کا   بہترین توازن فراہم کرتا ہے۔ سخت حفاظتی ضوابط کے مطابق مضبوط مواد سے تیار کردہ یہ 11.8 کلوگرام سلنڈر محفوظ اور آسان استعمال کی ضمانت دیتا ہے۔

روزمرہ کے کھانا پکانے یا حرارت کے لیے بہترین، جو   آپ کے گھر  کے لیے توانائی کا بھروسا مند  اور کفایتی حل ہے۔

15 کلوگرام سلنڈر

ہمارا 15 کلوگرام گھریلو ایل پی جی سلنڈر آپ کی کھانا پکانے کی تمام ضروریات کے لیے توانائی کا ایک قابلِ اعتماد اور محفوظ حل فراہم کرتا ہے۔

اوگرا سے منظور شدہ اور سخت جانچ کے بعد تیار کیا گیا یہ سلنڈر  گیس کی کثیر  مقدار میں فراہمی اور بلا تعطل سروس یقینی بناتا ہے۔ اعلیٰ حفاظتی معیار کے مطابق مضبوط مواد سے تیار 15 کلوگرام سلنڈر آسانی اور سہولت دونوں فراہم کرتا ہے۔

یہ روزمرہ کے استعمال کے لیے ایک مثالی انتخاب ہے، جو مصروف گھرانوں میں مسلسل کارکردگی اور سہولت فراہم کرتا ہے۔

45.4 کلوگرام سلنڈر

ہمارا 45.4 کلوگرام کمرشل ایل پی جی سلنڈر اوگرا سے منظور شدہ، توانائی کا ایک محفوظ اور قابلِ اعتماد ذریعہ ہے، جو بڑے گھرانوں یا تجارتی استعمال کے لیے وضع کیا گیا ہے۔

 

 اس کی وسیع گنجائش طویل مدت تک توانائی کی فراہمی ممکن بناتی ہے، پھر چاہے بات بہت زیادہ  کھانے پکانے یا حرارت کی ضروریات کی ہو۔ سخت حفاظتی معیار کے مطابق تیار یہ 45.4 کلوگرام سلنڈر محفوظ، مؤثر اور بے فکر استعمال کو یقینی بناتا ہے۔