پارکو پرل گیس میں ہم صرف ایل پی جی کی ترسیل تک محدود نہیں ہیں— بلکہ ہم آپ کے گھر کے لیے مکمل انرجی سولیوشنز پیش کرتے ہیں۔
گھر کے دروازے پر سلنڈر کی محفوظ اور قابلِ اعتماد ترسیل سے لے کر تصدیق شدہ (سرٹیفائڈ) آلات (accessories) جیسے ریگولیٹرز، گیس پائپ، چولھے اور دیگر اشیا کی ترسیل تک، ہم یہ یقینی بناتے ہیں کہ آپ کے گھر کی توانائی کی ضروریات بآسانی پوری ہوں۔ ہمارا ماہر عملہ نہ صرف سلنڈرز اور لوازمات کی تنصیب کرتا ہے بلکہ صارفین کو محفوظ استعمال کے بارے میں رہنمائی بھی فراہم کرتا ہے، تاکہ آپ اعتماد اور آگاہی کے ساتھ توانائی کا استعمال کر سکیں۔ چاہے ہر روز کھانا پکانے کا کام ہو، آؤٹ ڈور سرگرمیاں ہوں یا چھوٹے پیمانے پر توانائی کی ضروریات، پرل گیس آپ کے خاندان کے لیے آسان، اور قابلِ اعتماد حل فراہم کرتی ہے۔
ابھی My Pearl ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور بآسانی اپنا ایل پی جی سلنڈر آرڈر کریں!
جلد آ رہا ہے
گھریلو صارفین کے لیے حفاظتی ہدایات
•سلنڈر کو چولھے سے کم از کم 6 فٹ کے فاصلے پر رکھیں۔ •کھانا پکاتے وقت آگ سے محفوظ ایپرن (fire-retardant apron) پہنیں۔ •کھانا پکاتے وقت کبھی بھی لاپروائی نہ کریں۔ •سلنڈر ہمیشہ زمین پر، ہموار سطح پر، اور عمودی (vertical) حالت میں رکھیں۔ • صرف مارکیٹنگ کمپنی کی فراہم کردہ کم دباؤ والی(low-pressure) ریگولیٹر استعمال کریں۔ •زیرِ استعمال سلنڈر کے ساتھ کوئی اضافی سلنڈر نہ رکھیں۔ •صرف پرل گیس کمپنی/ مارکیٹنگ کمپنی کے فراہم کردہ کم دباؤ والے ریگولیٹر کا استعمال کریں۔ •لیکیج چیک کرنے کے لیے کبھی بھی آگ کا استعمال نہ کریں •سلنڈر کو بند جگہ یا الماری میں اسٹور نہ کریں۔ •باورچی خانے/ کچن میں مٹی کا تیل یا دیگر آتش گیر ایندھن اسٹور نہ کریں۔ •یقینی بنائیں کہ سلنڈر کے تمام حصے(parts) اچھی حالت میں ہوں نیز انہیں سال میں ایک بار ضرور چیک کروائیں۔سلنڈر اور چولہے کو ہینڈل کرتے وقت حفاظتی دستانے پہنیں۔ •ترسیل کے وقت معائنہ کیجیے کہ کمپنی کی سیل ٹوٹی ہوئی نہ ہو، والوز میں لیکیج نہ ہو، نیز سلنڈر استعمال کی مقررہ میعاد کے اندر ہو۔