پی پی جی ایل ایک نقل و حمل کا ایک مضبوط نیٹ ورک چلاتی ہے، جس میں 70 ٹینک ٹریلرز کا فلیٹ (fleet) شامل ہے جس کی موبائل اسٹوریج کی مجموعی گنجائش 1560 میٹرک ٹن ہے۔ یہ ایل پی جی کی سورسز سے فلنگ پلانٹس یا براہِ راست صارفین تک بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناتی ہے۔
ایل پی جی کو کلیدی سورسز سے ملک بھر میں اسٹریٹجک مقامات تک منتقل کیا جاتا ہے، جہاں اسے سلنڈرز میں بھرنے کے بعد ہمارے وسیع تقسیم کاری (ڈسٹری بیوٹر) نیٹ ورک کے ذریعے اس کی ترسیل کی جاتی ہے۔
پی پی جی ایل اپنی خدمات میں اعلیٰ معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کو اپنے آپریشنز میں شامل کرتی ہے۔
پی پی جی ایل ہر سال 8 ملین کلومیٹر کا متاثر کن فاصلہ طے کرتی ہے، اور یقینی بناتی ہے کہ ہمارے معزز صارفین کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے ایل پی جی فراہم کی جائے۔ ہمارا تربیت یافتہ عملہ گیس کی بروقت فراہمی کے لیے انتھک محنت کرتا ہے، جس سے ہم اپنے اعتماد اور حفاظت کے وعدے کو برقرار رکھتے ہیں۔