Parco Pearl Gas Limited

معیار کی یقین دہانی

  • پارکو پرل گیس میں ہم اپنی پروڈکٹ (یعنی ایل پی جی) کے معیار کو اولین ترجیح دیتے ہیں تاکہ حفاظت اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ ہمارے کوالٹی کنٹرول کے سخت پراسس کے ذریعے سارا دن متعدد مراحل میں جانچ کی جاتی ہے۔

  • ہم ہائیڈرومیٹرز کے ذریعے ایل پی جی کی مخصوص  (Specific Gravity) کی پیمائش کرتے ہیں تاکہ یہ مطلوبہ معیار کے مطابق ہو۔ ہم آنے والے باؤزرز سے نمونے حاصل کر کے ان کی خصوصی کثافت  اور قابلِ قبول معیار کی تصدیق کرتے ہیں۔
  • ایل پی جی کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہم جی پی اے (GPA) معیار کے مطابق تسلیم شدہ تھرڈ پارٹی لیبارٹریز سے ٹیسٹ کرواتے ہیں۔ ان ٹیسٹوں میں سلفر کی مقدار، Specific Gravity، اور  (Reid Vapor Pressure) کی پیمائش شامل ہوتی ہے، جو معیار کی ایک اور ضافی سطح کی تصدیق فراہم کرتی ہے۔
  • معیار سے متعلق جانچ کے ان اقدامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی ایل پی جی فراہم کرنے کے اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں، جو اعلیٰ ترین معیارات نیز صارفین کی توقعات پر پوری اترتی ہو۔
How it works
  • ہم اپنے ایل پی جی سلنڈرز کی مضبوطی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ہم اپنے پلانٹ میں کوالٹی کی سخت سے جانچ پڑتال کرتے ہیں۔
  • ہمارے سلنڈرز بین الاقوامی DOT اور EN معیارات کے مطابق تیار کیے جاتے ہیں، اور تیاری کے ہر مرحلے پر تھرڈ پارٹی سے تفصیلی غیر جانب دار معائنہ کروایا جاتا ہے تاکہ بہترین معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • ہمارے پلانٹ میں آنے والا ہر سلنڈر مکمل جانچ پڑتال کے عمل سے گزرتا ہے۔ تربیت یافتہ عملہ ہر سلنڈر کا بغور معائنہ کرتا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے نقصان یا خرابی کی علامات کا پتہ لگایا جا سکے، جیسے کہ: 1. خراب یا ناقص والوز 2.غائب یا ٹوٹے ہوئے shroud 3. بیس رنگ (Base Ring) کی ٹوٹ پھوٹ کی جانچ
  • اگر کوئی سلنڈر ہمارے کوالٹی کے معیارات اور طریقہ کار کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تو اسے فوراً مسترد کر کے استعمال سے خارج کر دیا جاتا ہے۔ صرف وہی سلنڈرز جو جانچ پڑتال کے پراسس پر پورے اترتے ہیں، انہیں بھرا جاتا ہے اور ہمارے صارفین تک پہنچایا جاتا ہے۔
How it works
  • سخت کوالٹی کنٹرول کے ذریعے وزن کی درست پیمائش کو یقینی بنایا جاتا ہے تاکہ صارفین کو ان کی مطلوبہ مقدار بالکل درست طور پر فراہم کی جا سکے۔
How it works
  • ہماری ماہر ٹیم صارفین کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے یہ یقینی بنایا جاسکے کہ ہماری ایل پی جی مصنوعات ان کی خصوصی ضروریات پر پوری اتریں اور انہیں محفوظ طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔
  • ہم ہر صارف کے استعمال کے منفرد تقاضوں، چاہے وہ پروپین ہو یا بیوٹین، کو مدنظر رکھتے ہیں۔ ہمارے ماہرین پروڈکٹ کے استعمال، حفاظتی طریقہ کار، اور تربیتی پروگراموں کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں تاکہ کسٹمر آپریشنز میں ایل پی جی کے مؤثر اور محفوظ ربط کو یقینی بنایا جا سکے۔
  • سائٹ پر باقاعدہ وزٹ اور مشترکہ معاونت کے ذریعے ہم اپنے صارفین کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ ہماری ایل پی جی مصنوعات کوبھروسے کے ساتھ اور محفوظ طریقے سے استعمال کر سکیں۔ اپنی مہارت کے اشتراک اور بہترین عملی طریقوں کو فروغ دے کر ہم اپنے صارفین کے ساتھ طویل مدتی تعلقات استوار کرتے ہیں۔
How it works
  • یہ نہایت اہم پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارے سلنڈرز اپنی پوری میعاد کے دوران محفوظ اور قابلِ استعمال رہیں۔

  • دس سال استعمال کے بعد ہمارے سلنڈرز جانچ کی تصدیق کے ایک جامع تصدیقی عمل (Requalification Process) سے گزرتے ہیں، جس میں درج ذیل مراحل شامل ہوتے ہیں:
    1. سلنڈرز کی مقررہ میعاد کے  پورے دورانیے میں ان کا ریکارڈ رکھنا تاکہ بروقت دوبارہ تصدیق یقینی بنائی جا سکے۔
    2.سلنڈرز کو ہماری خصوصی ری کوالیفکیشن سہولت تک منتقل کرنا۔
    3. سلنڈرز کی مضبوطی اور سالمیت جانچنے کے لیے مکمل معائنہ اور ٹیسٹ کرنا۔
    4.سلنڈرز کی حفاظت اور قابلِ اعتماد کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری مرمت یا دیکھ بھال انجام دینا۔
    5. وہ سلنڈرز جو تمام مراحل کامیابی سے مکمل کرتے ہیں، انہیں دوبارہ استعمال کے لیے تصدیق شدہ قرار دینا۔
How it works